اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 90پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دے دی.
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی، تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی ہے۔ اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے، مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 20 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 35 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج شام تک بھجوائی جائے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہوگا۔پٹرول میں 27 روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے.
No comments:
Post a Comment