تاریخی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے ایک اور ڈرامے ’یونس ایمرے‘ کو بھی پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔
![]() |
وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ان دنوں مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی اردو زبان میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے جسے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے |
سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ یونس ایمرے پر بننے والا ترک ڈرامہ بھی پاکستان میں نشر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونس ایمرے ایک اسلامی شاعر، صوفی اور غریب انسان تھے-
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ان دنوں مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی اردو زبان میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے جسے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment